Live Updates

خود کش حملے قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے ،عمران خان کی منفی سیاست سے ملک دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں ،امیدوار ڈپٹی میئر لاہور

پیر 8 اگست 2016 17:51

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) امیدوار ڈپٹی میئر لاہور اقبال حسین نمبردار نے کہا کہ خود کش حملے قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے ،عمران خان کی منفی سیاست سے ملک دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں ، عمران خان خوش فہمی کے خول سے باہر نکلیں ،عوام نے پہلے بھی احتجاجی سیاست کو مسترد کیا تھا،اب بھی ایسا ہوا ہے اورآئندہ بھی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملکی ترقی برداشت نہیں ہورہی ،ان کو ترقیاتی منصوبوں سے چڑہے ،جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں جس سپیڈ سے ترقی ہو رہی ہے ،احتجاجی ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور ملک آگے نکل جائے گا ،قائدین ہرطرف خوشحالی چاہتے ہیں ،ملکی ترقی کے دشمن کنٹینر پر اکٹھے ہورہے ہیں ، احتجاجی سیاست عمران خان کو کہیں کا نہ چھوڑے گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال راہداری منصوبہ سے تمام صوبوں کو فوائد ملیں گے ،اقبال حسین نمبردار نے کہا کہ پنجاب حکومت انتظامی امور کی بہتری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے لاہور کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کررہی ہے ،رائے ونڈ زون کو بھی اقبال ٹاؤن سے الگ کردیا گیا ہے ،اس طرح ان کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :