37 ویکسی نیٹرز کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کااحتجاج
پیر 8 اگست 2016 17:35
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سندھ بھر کے 37 ویکسی نیٹرز کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عزیز بروہی، علی اکبر سانگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے 37 ویکسی نیٹرز کو بلاجواز ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے جنہیں گذشتہ 14 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سال 2015 کے بجٹ میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار جبکہ 2016 کی بجٹ میں 14 ہزار روپے بجٹ میں رکھنے کا اعلان کیا لیکن اس پر بھی تاحال عمل نہیں ہوسکا ہے۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ برطرف ملازمین کو بحال کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.