ہنگو،رکن صوبائی اسمبلی نے سید جنان نے ٹل ٹنڈرو میں ایک کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا

پیر 8 اگست 2016 17:35

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ایم پی اے مفتی سید جنان نے ٹل ٹنڈرو میں ایک کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا ۔ٹل میں جے یو آئی کے زیر اہتمام شمولیتی اور واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ٹل کے زیراہتمام شمولیتی اورواٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ممبرصوبائی اسمبلی مفتی سید جنان،ضلعی ناظم مفتی عبید اﷲ ،تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاوزار ،امیر ضلع ہنگو مولانا قاری مطیع اﷲ،امیر تحصیل ٹل مولانا حمید شاہ ،مفتی محمد دین جے یو آئی کے کارکنان ،قومی مشران اور کافی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی۔تقریب میں نئے آنے والے کارکنان عمر قادر ،قیمت خان ،تاجر بمعہ پورے خاندان پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدیدکیا اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم پی اے ٹل مفتی سید جنان نے ٹل علاقہ ٹنڈورو میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں ایم پی اے مفتی سید جنان،ضلع ناظم مفتی عبید اﷲ،تحصیل ناظم حاجی پیاؤ زار و دیگر نے کہا کہ حقیقی معنوں میں جے یو آئی ہی عوام کی صحیح ترجمانی کر سکتی ہے ۔صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو سہولیات، اداروں کی اصلاح اور کرپشن کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی غریبوں کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے ہیں اور تحصیل ٹل عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی بلکہ ہر پلیٹ فارم پر ٹل عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان تحصیل ٹل میں آئے روز شمولیتی اختیار کر رہے ہیں جو کہ پارٹی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔مقررین نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروے کار لائے گی ۔اور سول ہسپتال ٹل مکی بہتری کے ساتھ ساتھ ڈاکڑوں اور ایمبولینس کی کمی کوبھی جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل ٹل میں بجلی کا مسئلہ نہایت گھمبیر اورملک گیر مسلۂ ہے ااسکو واپڈا اور عوام کے تعاون سے احسن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :