نجی اکیڈمیوں کی فیسوں کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا ء کار جمع

پیر 8 اگست 2016 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں نجی اکیڈمیوں کی جانب سے میڈیکل سائنسز میں داخلوں کی غرض سے من مانی فیس وصول کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا ء کار جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن جہانزیب خان کی جانب سے جمع کروائی جانے والی تحریک التوا ء کار میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور میں سات ہزار سے زائد نجی اکیڈمیاں ہیں۔متعدد میڈیکل سائنسز میں داخلوں کی غرض سے امیداروں سے من منانی فیسں وصول کر رہی ہیں جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔