امریکی شہری کو کلیئرنس دینے کے مقدمہ میں نامزد ائر پورٹ شفٹ انچارج کی عبوری ضمانت منظور

سب انسپکٹرراجہ آصف رضاکو 1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم d

پیر 8 اگست 2016 16:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) سپیشل جج سینٹرل محمد نعیم نے جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کئے گئے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بریٹ کی دوبارہ پاکستان آمد اور ائر پورٹ پر کلیئرنس دینے کے خلاف مقدمہ میں نامزد ائر پورٹ شفٹ انچارج و ایف آئی کے سب انسپکٹرراجہ آصف رضا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے اور ایف آئی اے سے مقدمہ کا تمام ریکارڈ 15اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے راجہ آصف نے راجہ نذیر اڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایک محب وطن شہری اور فرض شناس ملازم ہے اور میتھیو بریٹ کی ائر پورٹ سے کلیئرنس اور روانگی میں کسی قسم کی بدنیتی یا غفلت موجود نہیں ہے بلکہ وہ ائر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی اور فنی خرابی سے میتھیو ائر پورٹ سے باہر چلا گیا لیکن اس غلطی کا اندازہ ہوتے ہی ہم نے فوری طور پربوسٹن(ترکی ) اور امریکہ سے اس کا ڈیٹا حاصل کیا جس کے ذریعے اسے فوری ٹریس آؤٹ کر کے اسلام آباد سے گرفتار کیا اگرچہ بلاشبہ یہ بڑی غلطی تھی لیکن اس طرح ہم نے فوری طور پراس کا ازالہ کیا ملزم کے وکیل راجہ نذیر اڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اس میں درخواست گزار کی کوئی بدنیتی شامل نہیں ہے بلکہ گزشتہ ایک ہفتے سے فنی خرابی کے بعث بعض اور ایسے واقعات بھی ہوئے لیکن انہیں بھی فوری طور پر سدھارا گیا میتھیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے پاکستان میں شادی کر رکھی ہیں اور اس کے بیوی بچے مسلمان ہیں جس نے ایک وکیل کی بیٹی سے شادی کر رکھی ہے تاہم عدالت نے 15اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ سول جج راولپنڈی وجوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عمران یعقوب نے 6اگست کو میتھیو بیرٹ (METHEU BERAT)نامی امریکی شہری کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی تحویل میں دیاتھا جسے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرآج (بروزمنگل ) دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گااس مقدمہ میں ائر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کا نسٹیبل احتشام الحق بھی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہے یہ بھی یاد رہے کہ میتھیو بیرٹ کو بلیک واٹر کا رکن اور پاکستان میں حساس تنصیبات کی جاسوسی میں ملوث ہونے کی بنا پر 2011میں پاکستان سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا لیکن ملزم نام اور حلیہ بدل کر ترکش ائر لائن کی پرواز پر رواں ماہ 3اگست کی علی الصبح دوبارہ اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گیا اور بحفاظت ائر پورٹ کے احاطہ سے بھی باہر نکل گیاتھاجس پروفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان نے یتھیو بیریٹ کی پا کستان میں داخلہ کے وقت بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ڈیوٹی پر موجود پو ری شفٹ کو غفلت کا مظاہرہ کر نے پر معطل کر دیا تھا جبکہ ایف آئی اے کے مذکورہ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :