آرمی چیف نے حساس اداروں‌ کودہشتگردوں کیخلاف کہیں بھی کاروائی کرنے کی ہدایت کردی

آرمی چیف کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس،دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئےخصوصی کومبنگ آپریشن کا فیصلہ،خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں‌کو شکست فاش دیدی،دہشتگرد اب بلوچستان کا رخ کررہے ہیں،بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 16:46

آرمی چیف نے حساس اداروں‌ کودہشتگردوں کیخلاف کہیں بھی کاروائی کرنے ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کیخلاف خصوصی کومبنگ آپریشن کی ہدایت کردی ہے،حساس ادارے ملک بھرمیں کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔جنرل راحیل شریف آج کورہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری،چیف سیکرٹری بلوچستان ،کمانڈرسدرن کمانڈ عامر ریاض و دیگر سکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلا س میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے ملک بھر میں خصوصی آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آج کے حملے میں بلخصوص سی پیک کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کیلئے کیا گیا۔

انٹیلی جنس ادارے ملک بھر میں دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نشانہ بنائیں گے۔جبکہ دہشتگردی سے منسلک ہر شخص کو ٹارگٹ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔آج کا دھماکہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں‌ کو شکست فاش دیدی ہے،دہشتگرد اب بلوچستان کا رخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن کسی کوبھی تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف دھماکے کے فوری بعد کوئٹہ پہنچ گئے،جہاں پر انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ بھی لیا،جبکہ انہوں نے سول ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کا بھی دورہ کیا،جہاں پر آرمی چیف نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،ججزصاحبان اور وکلاء سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سول ہسپتال دھماکے میں70 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

آرمی چیف نے حساس اداروں‌ کودہشتگردوں کیخلاف کہیں بھی کاروائی کرنے ..