اسلام آباد،بھارت کا پارلیمانی وفد سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کرے گا

پیر 8 اگست 2016 16:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) بھارتی ارکان پارلیمینٹ کا ایک وفد اسلام آباد میں سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

ھارتی لوک سبھا سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا ایک تین رکنی پارلیمانی وفد اسلام آباد میں امن اور ہم آہنگی برائے ترقی کے موضوع پر 16 سے 18اگست تک ہونی والی پہلی سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد کا سفر کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کووفد کے ارکان کو بریفنگ دی جائے گی تاھم بھارتی مندوبین کے نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے۔پاکستان کی پارلیمانی ویب سائٹ پرموجود ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سارک نوجوان پارلیمنٹیرینز کانفرنس2016 کے ذیلی موضوعات میں امن اور ترقی، انسانی حقوق، پائیدار ترقی، علاقائی تجارت، ثقافتی سفارت کاری، نوجوانوں کے مسائل اور سماجی کردار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :