مقبوضہ کشمیر ، مرکز اور حریت رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے لئے ٹریک ٹو سطح پر اقدامات ، نئی دہلی میں کئی صحافی ، سول سوسائٹی اور بعض صنعتکار سرگرم ہو گئے

پیر 8 اگست 2016 16:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) بھارتی حکومت نئی دہلی میں بعض صحافیوں ، سول سوسائٹی اور کئی بااثر شخصتیوں جن میں کئی صنعت کار بھی شامل ہیں نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حریت رہنماؤں اور مرکز کے درمیان بات چیت کے لئے ٹریک ٹو سطح پر اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریک ٹو سطح پر ٹریک ٹو سطح پر اقدامات شروع کئے گئے ہیں کیونکہ مک مکا باشعور طبقہ اس بات کے حق میں ہے کہ کشمیر میں موجودہ صورت حال پر قابو پانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ حریت رہنماؤں اور مرکز کے درمیان بات چیت شروع کی جائے ۔

رپورٹ کے مطابق صحافی برادری کا کہنا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو اگر اسی طرح رہنے دیا گیا تو یہ بھارت کے حق میں بہتر نہیں ہو گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حالات پر جتنی جلد ہو سکے قابو پایا جانا چاہئے اس دوران مختلف پارٹیوں سے وابستہ ممبران پارلیمنٹ کا جو وفد وادی کے دورے پر آ رہا ہے نے کہ اکہ اگرچہ ابتدائی طور پر اس میں نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی کے کسی ممبر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد کانگریس کی طرف سے ڈیلی کمیشن بھی اس میں شامل ہوگا ۔