بھارتی شہر آلہ آباد کے سکول میں بندے ماترم ترانہ گانے پر پابندی

بھارتی قومی ترانے کے کچھ اشعار اسلام مخالف ہیں ، پرنسپل کا موقف

پیر 8 اگست 2016 16:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اگست۔2016ء) بھاتری شہر آلہ آباد کے ایک سکول نے اپنے طلباء کو بھارتی قومی ترانہ بندے ماترم گانے سے منع کردیا سکول پرنسپل کے مطابق بندے ماترم کے کچھ اشعار اسلام مخالف ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق آلہ آباد کے اس کانو نیٹ سکول میں گزشتہ بارہ سال سے قومی ترانہ بندے ماترم گانے پر پابندی عائد ہے سکول کے نگران ضیاء الحق کے مطابق ترانے کا بھارتی بھگیاں ویدھیا والا حصہ اسلام کیخلاف ہے اس لئے سکول کے طلباء کو بندے ماترم گانے سے منع کیا گیا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق سکول بارے رپورٹس شائع ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور سکول پرنسپل کو گرفتار کیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق یہ سکول حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے آٹھ کے قریب اساتذہ نے سکول میں قومی ترانے پر پابندی کیخلاف بطور احتجاج استعفیٰ دیا تھا

متعلقہ عنوان :