سول ہسپتال کوئٹہ دھماکہ:بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 15:44

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑی دہشتگردی ہے ۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اورکسی کو امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ،صوبے میں تین دن سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جائے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کا سیاہ ترین دن ہے اس وقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،دہشتگرد اب آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں ،ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی ایک ناسور ہے اس سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ صوبے میں جلد امن وامان قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :