تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہنی چاہیے

جمیعت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) جمیعت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو جمیعت العماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،کوئٹہ دھماکے پر پوری قوم افسردہ ہے،۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد کافی حد تک کمزور ہوچکے ہیں اور دہشتگردی کیخلاف کنگ جاری رہنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :