بنگلہ دیش میں زہریلی گیس کے باعث ایک چینی باشندہ ہلاک

پیر 8 اگست 2016 15:28

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) دارالحکومت ڈھاکہ سے قریباً178کلومیٹر جنوب مغرب میں ضلع باغیرت میں بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی مونگلا بندرگاہ میں ایک ویران بحیرے میں ذخیرہ کی جانیوالی زہریلی گیس کے سونگھنے کے بعد ایک بنگلہ دیشی اور ایک چینی باشندہ ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن مونگلا کے افسر انچارج شیخ لطف الرحمن نے شنہوا کو بتایا کہ چینی باشندہ ایک چینی کمپنی جو کہ بنگلہ دیش کے سب سے بڑے پرما پل کی تعمیر کیلئے دریائی تربیتی کام کی ذمہ دار ہے کاملازم تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے اعلیٰ نمایاں باشندرہ گروپ کی میگھنا سیمنٹ ملز کا ایک ٹیکنیشن بیالیس سالہ مسعود شیخ قریباً پچاس سالہ چینی باشندہ کو بچانے کی کوشش میں خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

متعلقہ عنوان :