کمبوڈیا میں چین کمبوڈیا دوستی کے ساتویں پل کی تعمیر پایہ تکمیل کو پہنچے والی ہے

پیر 8 اگست 2016 15:28

کنڈ ل /کمبوڈیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) جنوبی کمبوڈیا میں دریائے ٹونلی باسک پر کمبوڈیا ، چین دوستی کے ساتویں پل کا تعمیراتی کام 28ماہ کی تعمیر کے بعد تکمیل کے قریب ہے ۔

(جاری ہے)

کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیک ٹیکو ہن سین اور کمبوڈیا میں چین کے سفیر بوجیانگ یو نے پیر کو پل کے بڑے فاصلے کو ملانے کے لئے مشترکہ طور پر کنکریٹ بھر ا ۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے امداد اور رعایتی قرضوں کی فراہمی پر حکومت چین اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :