سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈ کی قرعہ اندازی 15اگست کو ہو گی

پیر 8 اگست 2016 15:23

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 22ویں قرعہ اندازی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :