سی ڈی اے کے زیراہتمام اسلام آباد ایکسپریس وے کے کورال انٹرچینج پر تعمیراتی کام جاری

پیر 8 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے زیراہتمام اسلام آباد ایکسپریس وے کورال انٹرچینج پر تعمیراتی کام جاری ہے۔سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے کورال انٹرچینج پر تین انڈر پاسسز بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جس میں 2 انڈر پاس پر کنکریٹ ڈال دی گئی ہے جبکہ تیسرے انڈر پاس پر کنکریٹ کاکام جلد ہوگا ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تھوڑی سی رکاوٹ کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود بھی منصوبے پر کام جاری ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے پر سی ڈی اے نے پہلے مرحلے میں زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک دونوں اطراف چار رویہ 4 کلو میٹر روڈ کی تعمیر اور آئی ایٹ چوک پر انٹرچینج کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس وے پر روڈز کی توسیع کے ساتھ ساتھ انڈر اور اوور پاسز کی تعمیر، جدید ٹریفک سینٹرز کا قیام اور سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کے پیشِ نظر اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور جیسا میگا پراجیکٹ ممکن ہوا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈورکے منصوبے میں زیرو پوائنٹ سے روات تک 25 کلو میٹر روڈ کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے پر تقریباً 21.8 ارب روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :