گلبرگ انٹرچینج پر تعمیراتی کام دو روز تک مکمل ہو جائے گا،پراجیکٹ ڈائریکٹر

پیر 8 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ انٹرچینج پر تعمیراتی کام دو روز تک مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے پیر کو یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی انٹرچینج کے منصوبے پر تعمیراتی کام رواں سال مارچ میں شروع ہوا تھا اوریہ کام آئندہ دو روز تک مکمل کیا جائے گا، منصوبے میں روڈز کی توسیع‘ انڈر پاس اور سلپ ٹرن شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس منصوبے پر کام اپنے اخراجات سے کیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے گلبرگ انٹرچینج ٹریفک کے لئے پہلے سے کھول دیا گیا ہے۔