برطانوی حکومت نے ائیر بس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی

پیر 8 اگست 2016 15:16

لندن ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) برطانیہ کی حکومت نے طیارہ سازکمپنی ائیر بس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین بدعنوانیوں اورفراڈ کے انسداد کیلئے قائم دفتر نے ائیربس کے شعبہ سویلین شہری ہوابازی میں فراڈ،رشوت اوربدعنوانی کی تحقیقات کا آغازکردیاہے۔کمپنی نے کہاہے کہ اس ضمن میں برطانوی حکام سے بھرپورتعاون کو یقینی بنایا جائیگا۔