مالی میں اقوام متحدہ امن فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، ایک اہلکار ہلاک ، چاردیگر زخمی

پیر 8 اگست 2016 15:16

بماکو ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) مالی میں اقوام متحدہ امن فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امن فورس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں امن فورس کے اہلکار ایک کانوائے کی حفاظت کیلئے جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔ہلاک اورزخمی ہونے والے پیس کیپروں کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے تھا۔