ٹماٹر کی پنیری کی کاشت شروع کر نے کی ہدایت

پیر 8 اگست 2016 15:07

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما ، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ موسم برسات کے دوران بینگن ، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جووٴں کا حملہ ہو سکتاہے۔ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو ، حلوہ کدو ، کھیرے ، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔