کوئٹہ دھماکے میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہید،آخری لمحات میں کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 15:02
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 93 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ دھماکے میں نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کا ایک رپورٹر بھی شہید ہوا۔ شہید شہزاد خان اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ سول اسپتال کے باہر دھماکہ ہوا، دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں شہید کیمرہ مین شہزاد کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان نے زندگی کے آخری لمحات میں کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا اور شہید ہو گیا۔ شہزاد خان کی شہادت کی اس ویڈیو میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں سامنے آئے۔ دوسری جانب شہزاد خان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا سائٹس پر خاصی مقبول ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
یہ تصویر دو روز قبل لی گئی جس میں شہزاد خان وطن عزیز کے جھنڈے میں رنگ بھر رہے ہیں۔
اس تصویر کو پاکستانی صحافی ڈاکٹڑ شاہد مسعود نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا۔آج نیوز کے شهہزاد خان کی 2 روز قبل کی تصویر،وه دیگر بے گناهوں کے همراه شهید هوگیے. الله سب کے درجات بلند فرماے. آمین pic.twitter.com/lAXqpxN8sb
— Dr Shahid Masood (@Shahidmasooddr) August 8, 2016
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.