لائن آف کنٹرول کے قریب آپریشن کے دوران بی ایس ایف کے 2 اہلکار ہلاک ، ایک درانداز بھی مارا گیا ،بھارتی میڈیا

پیر 8 اگست 2016 14:42

نئی دہلی/سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب آپریشن کے دوران بی ایس ایف کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک درانداز بھی مارا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے مچل سیکٹر میں آپریشن کے دوران بی ایس ایف کے 2اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک درانداز بھی مارا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران علاقے میں دراندازی کی چار کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں جس میں سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔