چترال میں زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کُشی کر لی
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 14:18
چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ): چترال میں زیادتی کا شکار لڑکی نے خود کُشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاس پور کے ایک سرکاری اسکول میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے مبینہ طور پر خود کُشی کر لی ہے۔ لڑکی کی لاش کو بونی میں ضابطے کی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
گذشتہ برس دسمبر میں مذکورہ لڑکی اپنے اسکول سے گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں اسکول کے کلاس 4 کے ایک ملازم نے اسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس پر کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ تاہم جمعہ کے روز متاثرہ لڑکی اسکول آئی اور زہر کھا لیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کو کسی نے اسپتال نہیں پہنچایا جس پر اس کی حالت تشویشناک ہو گئی اور وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی لاش کو آٹوپسی کے لیے بونی منتقل کر دیا ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے عدالتی رویے سے مایوس ہو کر انتہائی اقدام کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.