حکومت پنجاب 11اگست کو صوبہ بھر میں منیارٹی ڈے کی تقر یبات منائے گی

تقریبات میں تحریک پاکستان میں اقلیتی راہنماؤں کے کرادار کو سراہا جائے گا ‘محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور

پیر 8 اگست 2016 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) حکومت پنجاب 11اگست کو صوبہ بھر میں ”مینارٹی ڈے“کی تقریبات منا رہی ہے اس سلسلے میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کے زیر اہتمام لا ہور میں اہم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے انسانی حقو ق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کریں گے ۔ اقلیتوں کے دن کے موقع پر سکھ ،ہندواور مسیحی برادری کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں تحریک پاکستان میں اقلیتوں کے اہم راہنماؤں کے کردار کو سراہا جائے گا ۔ صوبائی وزیر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کریں گے ۔ تقریب میں حکومت پنجاب کے اقلیتوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔ صوبہ بھر سے اقلیتوں کے نمائندگان تقریب میں شرکت کریں گے ۔