گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی مذمت

پیر 8 اگست 2016 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد مذموم کارروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔