دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بچ نہیں پائیں گے ‘ پرویزرشید

پیر 8 اگست 2016 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بچ نہیں پائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کوئٹہ بار ایسو سی ایشویشن کے صدر بلال انور کاسی اور سول ہسپتال میں ہونیوالے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور دہشتگری کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انکا کہنا تھا دہشتگرد پاکستان کے حالات خراب کر رہے ہیں ، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بچ نہیں پائینگے۔