ٹی وی شو کی نسبت فلم کی ہدایتکاری زیادہ آسان ہے،فرح خان

پیر 8 اگست 2016 13:54

ٹی وی شو کی نسبت فلم کی ہدایتکاری زیادہ آسان ہے،فرح خان
ممبئی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) بھارت کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کی ہدایتکاری کی نسبت فلم کی ہدایتکاری زیادہ آسان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فرح خان نے کہا کہ ایک فلم بنانے کی نسبت ایک ٹی وی شو کو ڈائریکٹ کرنا نہایت مشکل کام ہے اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ فلم کو ڈائریکٹ کرنا ٹی وی شو بنانے سے زیادہ آسان کام ہے کیونکہ جب میں ٹی وی کے لئے شو کر رہی تھی تو میرے پاس اپنے بچوں کے لئے بھی وقت نہیں تھا۔یاد رہے کہ فرح خان ”جھلک دکھلا جا“ کے نویں سیزن کے لئے کام کریں گی جس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :