برمنگھم ٹیسٹ ، برطانوی کھلاڑیوں کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیوز سامنے آگئیں

پیر 8 اگست 2016 13:52

برمنگھم ٹیسٹ ، برطانوی کھلاڑیوں کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیوز سامنے ..

برمنگھم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اگست۔2016ء ) سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض ویڈیوز میں برطانوی فیلڈرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تصویروں نے برمنگھم ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی شاندار کامیابی کو گہنا کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے پر پاکستان 22اوورز میں 69رنز سکور کرچکا تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ پاکستان ہدف کے تعاقب میں جاسکتا ہے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد اچانک گیند ریورس سوئنگ ہونے لگا جس نے پاکستانی بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا اور ایک رن پر 4کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے ۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض ویڈیوز میں جو روٹ اور جیمز اینڈرسن کو گیند سے ممکنہ طور پر چھیڑ خانی کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم حیران کن طور پر نہ ہی امپائرز نے اس کانوٹس لیا اور نہ ہی پاکستان نے میچ ریفری سے اس کی شکایت کی ۔