کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد‘لاہور ‘پشاور اور کراچی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 اگست 2016 13:32

کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد‘لاہور ‘پشاور اور کراچی میں سیکورٹی ..

لاہور+کراچی+اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست۔2016ء) کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘لاہور ‘پشاور اور کراچی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے -وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں چاروں صوبوں میں قانون نافذکرنے والے اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں -لاہور‘اسلام آباد ‘پشاور اور کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں اہم عمارتوں اور عوامی مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے -چاروں صوبوں ‘آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیاہے اور تمام بڑے شہروں کے اہم مقامات پر گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت بڑھائیں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور معلومات کے تبادلے کو موثر بنائیں۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ، ریکی کو مزید سخت کیاجائے۔ صوبوں اور شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ سخت کی جائے جبکہ تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی علاقوں میں سیکورٹی کے اقدامات کی مانٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :