Live Updates

14 اگست تک روزانہ صفائی مہم کا فیصلہ

پیر 8 اگست 2016 13:17

پشاور ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) حیات آباد رکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا جشن آزادی منانے کا انوکھا طریقہ 14 اگست تک روزانہ صفائی مہم چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیات آباد کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ترجمان اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سلارزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح خصوصی مواقع پر ہم اپنے گھروں کو خوب صاف کرتے ہیں اور سجاتے ہیں اسی طرح جشن آزادی منانے سے پہلے صفائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر حیات آباد میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور اس سے ہم عوام اور منتخب نمائندوں میں یہ شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان بھی ہمارا گھر ہے اور اس کی صفائی ہم سب پر لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اس معاملے میں ہماری تقلید کرنی چاہئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :