Live Updates

عوام تحریک انصاف کے دھرنوں سے عاجز آ چکے ہیں ، ملک نوشاد خان

پیر 8 اگست 2016 13:17

پشاور ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) مسلم لیگ ن فاٹا کے جنرل سیکرٹری ملک نوشاد خان اور سحر گل باجوڑی نے کہا ہے کہ 7 اگست کے جلسے نے تحریک انصاف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، عوام تحریک انصاف کے دھرنوں سے عاجز آ چکے ہیں اور انہوں نے اس بات کا ثبوت گزشتہ روز کے تحریک انصاف کے ناکام جلسے کی صورت میں دے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مرکز کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ۔ انہوں نے امیر مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہئے کہا کہ ان کی کامیاب کوششوں کی بدولت ملاکنڈ کسٹم ایکٹ واپس لیا گیا اور ان ہی کی وجہ سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں پھر سے زندہ ہو گئی ہے لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی اور کہاکہ لیگی حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :