اوکاڑہ، شہریوں نے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 8 اگست 2016 13:04

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) دیپالپور میں شہریوں نے بچہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، اغوا کاروں کے چاقو کے وار سے بچہ زخمی ہو گیا ، اغوا کار موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے دیپالپور بائی پاس کے قریب کار کی تلاشی کے دوران 3 مشکوک افغانی باشندے گرفتار کر لئے اور ان کی گاڑی قبضہ میں لے کرملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :