کابل میں امریکی اورآسٹریلوی پروفیسرکو اغواء کرلیا گیا

اغواء کار افغان سکیورٹی فورسز کے یونیفارم میں ملبوس تھے،مغوی پروفیسر امریکی یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے،حکام

پیر 8 اگست 2016 12:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی اورآسٹریلوی پروفیسرکو اغواء کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی اورآسٹریلوی پروفیسر کو اغوا کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق اغوا کار افغان سکیورٹی فورسز کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔افغان پولیس نے پروفیسروں کے اغواکی تصدیق کردی ہے۔

مغوی پروفیسر امریکی یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔افغانستان میں شدت پسند تنظیم طالبان کے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران افغانستان سے کئی غیر ملکیوں کو اغوا کیا گیا ہے۔رواں سال جون میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال جرمنی کی تعمیراتی کمپنی جی آئی زیڈ (گیز) کے دو امدادی کارکنوں کو مغوی بنایا گیا لیکن بعد میں انھیں رہا کر دیا گیا۔رواں ہفتے کے آغاز میں افغانستان کے مغربی شہر ہیرات میں شدت پسندوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں چھ سیاح اور ان کا افغان ڈرائیور زخمی ہو گیا۔غیر ملکی سیاحوں میں آٹھ کا تعلق برطانیہ، تین کا امریکہ اور ایک کا تعلق جرمنی سے تھا۔شدت پسند تنظیم طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :