کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاکستر

پیر 8 اگست 2016 12:55

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ ..

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی بے قابو ہو گئی ، آگ اب تک ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کو جلا چکی ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سین برنارڈینو کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہواں کی وجہ سے پھیلتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اس آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ آگ کی وجہ سے متعدد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کئی سڑکوں کو بند کیا گیا ہے ۔ امریکا کی 12 ریاستوں میں اس وقت 30 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :