پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپکس 2016ء سے باہر ہوگئے
پیر 8 اگست 2016 12:17
ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اگست۔2016ء )پاکستانی تیراک حارث بانڈے ریواولمپک کے 400میٹر فری سٹائل سو ئمنگ ایونٹ میں آخری نمبر پر آکر کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
17سالہ حارث بانڈے مینز 400 میٹر فری سٹائل سوئمنگ ایونٹ میں 49 تیراکوں میں آخری نمبر پر رہے ، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کیا،حارث 2015ء میں روس کے شہر کازان میں ہونے والی سوئمنگ چیمپئن شپ میں بنائے گئے اپنے ریکارڈ کو توڑنے میں بھی ناکام رہے ۔
حارث بانڈے پاکستان کے 17رکنی دستے میں شامل 7ایتھلیٹس میں سے ایک تھے اور ان کی شکست کے بعد پاکستان کی اولمپک میڈل کے لیے امیدیں اب خاتون سوئمر لیانا سوان، شاہ حسین شاہ (جوڈو)، ایتھلیٹس محبوب علی اور نجمہ پروین اور شوٹر غلام مصطفی پر ٹکی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.