تخلیق پاکستان کے مہینے میں غیر آئینی دھرنے افسوسناک ہیں ، طاہرہ اورنگزیب

پیر 8 اگست 2016 11:06

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ بعض سیاسی جماعتیں تخلیق پاکستان کے مہینے میں غیر آئینی دھرنے کر کے زندگی کو مفلوج کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، یہ پہلے کی طرح ناکام ہوں گی اور یہ صرف وقت کا ضیاع ثابت ہوگا۔

طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ اگست کا مہینہ تخلیق پاکستان کا مہینہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملکی معیشت کی بہتر ی کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملکی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :