طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا،افغان میڈیا کا دعویٰ
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے، طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو خط لکھ کرمغویوں کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جن میں ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی بھائی ملا داؤد شامل ہیں،طالبان ذرائع
اتوار 7 اگست 2016 22:34
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوار کو افغان خبر رساں ادارے پجہوک نیوز کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کے ارکان کی رہائی کے بدلے طالبان نے پاکستان سے اپنے بعض اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
واقعے کے بارے میں طالبان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم طالبان کے قریبی ذرائع نے پجہوک افغان نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے بدلے طالبان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا صدر نے دیگر قیدیوں کے علاوہ ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی ہونے والے بھائی ملا داؤد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو افغان صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد طالبان نے عملے کے چھ پاکستانی اور ایک روسی شہری کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے ازبکستان کے راستے روس جا رہا تھا جس کے لئے افغان حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی ۔ افغان وزارت دفاع اور صدارتی محل نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کے لئے فضائی حدود کی اجازت مانگی تھی ۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واقع کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.