امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود پاکستانی ویزے کے اجراء اور پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی

واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی ہے ،میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کیلئے وزیرِداخلہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

اتوار 7 اگست 2016 22:34

امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود پاکستانی ویزے کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7اگست۔2016ء) امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے پاکستانی ویزے کے اجراء اور پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی، اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی ہے ،میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کے لئے وزیرِداخلہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اتوارکو وزارتِ داخلہ میں وزیرِداخلہ کی زیرصدارت امیگریشن اور غیر ملکیوں کو ویزے کے اجراء کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزارتِ داخلہ، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خاص طور پر ایک امریکی شخص میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ پر ہونے کے باوجود پاکستانی ویزہ حاصل کرلینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص کو2011میں جن وجوہات کی بنا پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا ان میں جاسوسی کی کوئی شک شامل نہیں تھی۔گرفتار امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا نامناسب اور قبل از وقت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میتھیو بیرٹ کے واقعے کو ریمنڈ ڈیوس کے قصے سے جوڑنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے پاکستانی ویزے کا اجراء ہونا اور امیگریشن حکام کی جانب سے اسے داخلے کی اجازت ملنے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی، رپورٹ میں ابتدائی طور پر اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسر پر عائد کی گئی ہے جس نے ریکارڈ دیکھے بغیر 24گھنٹوں میں بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو ویزہ جاری کر دیا، واقعے کی دوسری ذمہ داری امیگریشن کاؤنٹر پر موجود ایف آی اے کے اس اہلکار پر عائدکی گئی ہے جس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیو بیرٹ کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دی،میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کے لئے وزیرِداخلہ کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سسٹم انچارج کی نشاندہی کی بدولت میتھیو بیرٹ کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ وزیرِداخلہ نے ایف ائی اے کو امیگریشن کے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورک بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی مکمل طور پر روک تھام کی جا سکے۔ اس بات پربھی غورکیا گیا کہ آئندہ پاکستانی سفارت خانوں سے کسی غیر ملکی کو ویزے کا اجراء وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔ وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ بلیک لسٹ اور امیگریشن کے نظام کواپ ڈیٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :