(ن) لیگ نوازشر یف کے علاوہ سب کا احتساب کا چاہتی ہے ‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

حکومتی ٹی او آرز کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ‘کرپشن کیخلاف اپوزیشن متحد ہے حکومت کی ہٹ دھر می قائم رہی تو ہم بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں‘ہم ملک میں انتشار او ر فساد نہیں صرف احتساب چاہتے ہیں‘ (ن) لیگ ٹی اور آرز کا مسئلہ حل نہ کر کے خود اپنا لیے کنواں کھود رہی ہے‘گفتگو

اتوار 7 اگست 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشر یف کے علاوہ سب کا احتساب کا چاہتی ہے ‘حکومتی ٹی او آرز کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ‘کرپشن کیخلاف اپوزیشن متحد ہے حکومت کی ہٹ دھر می قائم رہی تو ہم بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں‘ہم ملک میں انتشار او ر فساد نہیں صرف احتساب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ ٹی اور آرز کا مسئلہ حل نہ کر کے خود اپنا لیے کنواں کھود رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں بلکہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خود اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں تو پھر پیپلزپارٹی بھی احتساب کیلئے سڑکوں پر آسکتی ہے جہاں پار لیمانی کمیٹی کا معاملہ ہے تو (ن) لیگ ایسے ٹی اوآرز بنانا چاہتی ہے جس میں نوازشر یف کے علاوہ باقی سب کا احتساب کیا جائے لیکن ہم نوازشریف کے احتساب کے مطالبہ پرقائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :