جائیداد کا تنازع، حاملہ خاتون کو جیٹھ نے آگ لگا دی
فہد شبیر اتوار 7 اگست 2016 21:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2016ء) جائیداد کے تنازع پر شاد باغ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایک حاملہ خاتون کو اس کے جیٹھ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 23 سالہ سدرہ کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سے تھا اور اس کی شاد باغ کے رہائشی اپنے کزن وقاص علی سے 2برس قبل شادی ہوئی تھی۔ ہفتے کی دوپہر جب سدرہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی اور دیگر افراد گھر میں موجود نہیں تھے تو وقاص کا بڑا بھائی وارث علی پٹرول کا کنستر لے کر کمرے میں آیا اور سدرہ پر چھڑک کر آگ لگادی، بعد ازاں وہ کمرہ باہر سے بند کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بہن کی چھ سالہ بیٹی جو گلی میں کھیل رہی تھی، اس نے گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر شور مچایا اور اہل محلہ بھی جمع ہوگئے جنہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور پولیس اور ریسکیو 1122 کو خبر دی۔(جاری ہے)
فائر فائٹرز اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہیں آگ پر قابو پانے میں آدھا گھنٹا لگا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔
شاد باغ کی پولیس نے وارث اور اس کے اہل خانہ کے خلاف مقتول سدرہ کے والد لیاقت علی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او) مدثر اللہ خان نے بتایا کہ انہیں پڑوسیوں نے آگ کی اطلاع دی لیکن جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک عورت کو اس کے جیٹھ نے جائیداد کے تنازع پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، سٹی ڈویژن سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز محمد نوید نے بتایا کہ سدرہ کو اس کے جیٹھ نے جائیداد کے تنازع پر آگ لگاکر قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سدرہ کی منگنی پہلے وارث سے ہوئی تھی لیکن وارث کے بیرون ملک جانے کے بعد اس کے گھر والوں نے سدرہ کی شادی چھوٹے بھائی وقاص سے کردی۔ محمد نوید کے مطابق وارث سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے اور وطن واپسی پر اسے معلوم ہوا کہ سدرہ کی شادی وقاص سے ہوچکی ہے۔ اس واقعے کے بعد وارث کے دل میں اپنے چھوٹے بھائی اور سابقہ منگیتر کے خلاف نفرت کی آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس نے جائیداد میں حصے کی بات بھی شروع کردی تھی اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اکثر ان کے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے تھے۔ ایس پی محمد نوید کا دعویٰ ہے کہ ملزم خاندانی کاروبار میں اپنا حصہ مانگ رہا تھا اور ناکامی پر اس نے اپنے بھائی کی بیوی کو قتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور خاندان کے بعض ارکان کو بھی تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.