Live Updates

تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے جواب میں (ن) لیگ کا بھی پشاور میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ

امیر مقام بڑی تعداد میں لوگوں کواکھٹا کرنے میں کامیاب ،(ن) لیگ کے جلسہ گاہ میں 35 سے 40 ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ، آزاد ذرائع ، جلسے کے دوران شرکاء کے ”گو عمران گو “کے نعرے

اتوار 7 اگست 2016 20:30

تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے جواب میں (ن) لیگ کا بھی پشاور میں بھرپور ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے جواب میں مسلم لیگ (ن) نے بھی پشاور میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو لانے میں کامیاب رہے ، آزاد ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے جلسہ گاہ میں 35 سے 40 ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ، جلسے کے شرکاء ”گو عمران گو “کے نعرے لگاتے رہے ۔

مسلم لیگ( ن) کے رہنما امیر مقام جلسے کے لئے دن رات محنت کرکے بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے ۔ 2013 ء کے الیکشن کے دوران ہونے والے جلسوں کے مقابلے میں حالیہ پشاور کا جلسہ بہت بڑا تھا جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن پہنچے ۔جلسے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں نہ تو کوئی وفاقی وزیر شریک تھا اور نہ ہی وزیر اعظم موجود تھے اس کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی ۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کے دوران امیر مقام نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ خان صاحب خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم میٹرک میں 4 بار فیل ہوئے اور آپکے ایک ایم این اے نے ایم اے میں فیل ہونے کے بعد حکومتی مشینری استعمال کرکے آدھے گھنٹے میں 3 پیپر دیئے اور یونیورسٹی سے ڈگری لی۔ انکا کہنا تھاک خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری منصوبہ صرف فائلوں میں ہے۔

حقیقت میں اس کا صوبے میں کہیں نام و نشان بھی نہیں ہے۔ بلین ٹری منصوبے میں گمنام نرسریوں کو 50، 50 ہزار پودے دیے گئے جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے،(ن) لیگ کا جلسہ عمران خان کے لیے پیغام ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ صوبے کے عوام عمران خان کی اصلیت پہچان چکے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی ،کرپشن کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے، عوام نے 120دن کے دھرنے کی سازش کو بھی ناکام بنا یا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات