وفاقی حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

نئے قانون کے تحت تمام ہاؤسنگ سو سائیٹز، بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گی

اتوار 7 اگست 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) وفاقی حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے تمام ہاوسنگ سو سائیٹز، بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گی ریئل اسٹیٹ کمپنیز کے مالک کو 30 روز میں اپنی تفصیلات فراہم کرنا پڑیں گی،آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو ایس ای سی پی میں اپنی کمپنیوں کی رجسٹریشن کرانا ہوگی بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ بینک اکاونٹ کھلوانا ہوگا ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کو اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرانا پڑیں گی دستاویزات کے مطابق ہاوسنگ سوسائیٹیز کی رجسٹریشن کا نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایس ای سی پی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی ہاوسنگ سوسائٹی شروع نہیں کی جاسکے گی ایس ای سی پی کی اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائیٹیز کے اشتہارات نہیں چلائے جاسکیں گے اس کے علاوہ ایس ای سی پی کی اجازت کے بغیر پلاٹس کی بکنگ پر پابندی ہوگی بغیر اجازت سرمایہ کاروں سے پیسے وصول کرنے پر پابندی ہوگی ہاوسنگ سوسائٹی کا اعلان کرنے سے قبل ایس ای سی پی کا این او سی لازمی ہوگاالاٹیز کی رقم کو ایسکرو اکاونٹ میں رکھنا لازمی ہوگاہر ہاوسنگ سوسائٹی کا الگ ایسکرو اکاونٹ کھولا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :