Live Updates

وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا عمران خان

ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا قوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔ ریلی سے خطاب

اتوار 7 اگست 2016 15:45

وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا  عمران خان

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا قوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔اتوا ر کو پشاور میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپشن نے ملکی ادارے تباہ کردئے ہیں، کرپشن غریب کو غریب تر اورامیرکو امیر ترین بناتی ہے، ہماری تحریک ملک کو کرپشن سے بچانے کے لئے شروع کی گئی ہے اور یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا۔

حکمران ٹولہ ملکی پیسہ بیرون ملک منتقل کررہا ہے یہ تمام پیسہ قوم کا ہے تو قوم کو ہی اس کی حفاظت کرنا ہوگی، وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا اور اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، امید ہے کہ ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر مگرمچھوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتاہے اور نیب صرف پٹواریوں کو پکڑنے کے لئے ہے جبکہ بڑی مچھلیاں آزاد گھوم رہی ہیں ، نیب کا فرض ہے کہ وہ نواز شریف سے پوچھے کہ اربوں روپے کی جائیدایں اور محل کہاں سے آئے تاہم نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہا ہے۔

نواز شریف خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم سے حساب لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کر کے باہر لے جاتاہے،کرپشن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بناتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک آپ کے ساتھ رہوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :