سعودی عرب میں پھنسے پاکستا نیوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میں گھروں پر چیک ملنا شروع
متاثرین کے اہل خانہ کا خوشی کا اظہار وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اوردعائیں دیں متعلقہ کمپنی کو چھوڑنے کے خواہش مند مزدوروں کے ورک پرمٹس کی منتقلی اور وطن واپس آنے والوں کی مدد کی جائیگی وزیر اعظم کو بریفنگ
اتوار 7 اگست 2016 13:30
جدہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) سعودی عرب میں پھنسے پاکستا نیوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میں گھروں پر چیک ملنا شروع ہو گئے جبکہ متاثرین کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کو 9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث ان کے پاکستان میں اہل خانہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے تاہم وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو نہ صرف پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کاحکم دیا بلکہ ان کے اہل خانہ کو اخراجات کے لیے رقم کی فوری فراہمی کا حکم بھی دیا۔
وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم ان افراد کے اہل خانہ کو ان کے گھروں پر چیک کی فراہمی شروع کردی گئی جس پر پاکستانیوں کے اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو چھلک آئے اور لبوں پر وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائیں تھیں ۔جدہ میں 2 بڑے کیمپس میں کھانے کی فراہمی بحال کردی گئی وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ متعلقہ کمپنی کو چھوڑنے کے خواہش مند مزدوروں کے ورک پرمٹس کی منتقلی اور وطن واپس آنے والوں کی مدد کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.