Live Updates

تحریک احتساب حکمرانوں کو قانون کے دائرے میں لائے گی‘ جواب دینے کی بجائے کہا جارہا ہے کہ سب چور ہیں‘ مغل اعظم جواب ہی نہیں دینا چاہتے‘احتساب تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان

اتوار 7 اگست 2016 11:46

تحریک احتساب حکمرانوں کو قانون کے دائرے میں لائے گی‘ جواب دینے کی بجائے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک احتساب حکمرانوں کو قانون کے دائرے میں لائے گی‘ جواب دینے کی بجائے کہا جارہا ہے کہ سب چور ہیں‘ مغل اعظم جواب ہی نہیں دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں تحریک احتساب شروع کردی ہے کرپشن ایک بیماری ہے اس کے خلاف عظیم تحریک شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب تحریک حکمرانوں کو قانون کے دائرے میں لائے گی اور اب جواب دینے کی بجائے کہا جارہا ہے کہ سب چور ہیں۔ مغل اعظم جواب دینا نہیں چاہتے ہم احتساب تحریک کے سفر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ (ن غ)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات