انسانی سر فروخت کرنے کی کوشش پر دوافراد گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 23:56

انسانی سر فروخت کرنے کی کوشش  پر دوافراد گرفتار

واروک جنکشن ، ڈربن، جنوبی افریقا میں 20سالہ اور 24 سالہ لڑکوں کو انسانی سرفروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیپٹن گوالا کے مطابق سر کو بری طرح جلایا ہواتھا، جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)


واروک جنکشن روایتی جھاڑ پھونک کرنے والوں اور اسی طرح کی چیزوں کی خرید و فروخت کرنے کےلیے کافی مشہور ہے۔
دونوں لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی انہیں ڈربن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔