بھارتی فورسز نے ایک کشمیری انجینئر کو فیس بک پر کمینٹ لائیک اور شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا

ہفتہ 6 اگست 2016 22:53

واشنگٹن۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) بھارتی فورسز نے ایک کشمیری انجینئر کو فیس بک پر کمینٹ لائیک اور شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتے کو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہر چھتیس گڑھ میں 29 سالہ نوجوان انجینئر توصیف احمد بھٹ ایک موبائیل کمپنی میں بطور انجینئر کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوجوان نے فیس بک پر بھارتی فوج کے بارے میں ایک کمینٹ کو لائیک، شیئر اور فارورڈ کیا جس میں لکھا ہوا تھا ”بھارتی فوج کو کشمیر سے نکل جانا چاہئے“ ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی افواج کے خلاف معمولی کمنٹ شیئر کرنا جرم بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنما برہان وانی کے قتل کے بعد کشمیریوں نے احتجاجی تحریک تیز کر دی ہے۔ اس دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں 50 افراد قتل ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :