مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوق جیسے مہلک ہتھیار کے استعمال کو بند کیا جائے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

ہفتہ 6 اگست 2016 22:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری نابینا ہو چکے اس مہلک ہتھیار کے استعمال کو بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جھرے والی بندوقوں کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری نابینا ہو چکے ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے اس مہلک ہتھیار کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں اس مہلک ہتھیار کا استعمال نا مناسب اور بلا جواز ہے، مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی ان بندوقوں کا استعمال بند کیا جائے

متعلقہ عنوان :