الجزائر سے فرانس جانے والا مسافر طیارہ کی الجیر میں ہنگامی لینڈنگ

طیارہ بحیرروم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو ا تھا ، تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا

ہفتہ 6 اگست 2016 22:02

الجزائر سے فرانس جانے والا مسافر طیارہ کی الجیر میں ہنگامی لینڈنگ

الجائرز( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء ) الجزائر سے فرانس جانے والا مسافر طیارہ کی الجیر میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کے ارکان سمیت 110سے زائد مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔ ۔تفصیلات کے مطابق ایئر الجزائر کا طیارہ اے ایچ 1020الجزائر کے دارالحکومت سے فرانس کے شہر مارسیلی جارہاتھا کہ طیارہ ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے لاپتاہو گیا۔

(جاری ہے)

بحیرہ روم کے اوپر پرواز کے دوران طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی کا بتایا تھا اور طیارے کو موڑنے کی کوشش کی جس کے بعد طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ برطانوی میڈیا نے طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ طیارے میں 123مسافروں کی گنجائش تھی طیارے میں سوار مسافروں کی حتمی تعداد کا علم نہیں تاہم عملے سمیت 110سے زائد مسافر سوار تھے ۔ بعد ازاں طیار ے نے الجیر کے ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا

متعلقہ عنوان :