اجتماعی سزائے موت پر عالمی تنقید، ایران کا دفاع

ہفتہ 6 اگست 2016 21:50

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء ) ایران نے بیس سنی انتہا پسندوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انہیں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ ایران کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی خاطر تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ان جہادیوں نے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا تھا اور دہشت پھیلائی تھی۔ ان مجرمان کو منگل کے دن پھانسی دی گئی تھی، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :