چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد71 کروڑ تک پہنچ گئی

ہفتہ 6 اگست 2016 21:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) چین کے انٹرنیٹ انفارمیشن سینٹر نے ایک رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ جون2016 تک چین میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی کل تعداد71 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔انٹرنیٹ کے صارفین کی شرح 51.7فیصد تک جا پہنچی۔انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چین مسلسل نوسا ل سے نیا بھرمیں سرفہرست ہے۔

پہلی ششماہی میں چین میں انٹرنیٹ کااستعمال کر نیوالوں میں دوکروڑ13لاکھ20 ہزارکااضافہ ہوا۔ موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک کی بہتری اور سمارٹ فون کے مزید مقبول ہونے کے باعث سمارٹ فون کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہری علاقوں کیساتھ ساتھ چین کے دیہی علاقوں میں بھی ا نٹرنیٹ کے استعمال کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ا اوریہ جون تک 31.7 فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی ششماہی میں انٹرنیٹ پبلک سروس کا استعمال کرنے والوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔آ ن لائن تعلیم،انٹر نیٹ سے ٹیکس بک کرنے اورآ ن لا ئن حکومتی خدما ت کا استعمال کرنے والوں کی تعداد10 کروڑ سے ز یادہ ہے۔علاوہ ازیں انٹرنیٹ مالیاتی اے پی پی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آن لائن ادائیگی،آن لائن بینکنگ کے صارفین کی شرح اضافہ بالترتیب 9.3 فیصداور12.3 فیصدہے۔عام شہریوں میں آ ن لا ئن بینکک کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :